معمولات زندگی بحال ہونا شروع ۔ کپواڑہ میں پابندیاں جاری
وادی کشمیر میں کپواڑہ ہلاکتوں کے خلاف گذشتہ چار دنوں سے جاری ہڑتال ختم ہوگئی ہے جس کے ساتھ معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
style="text-align: right;">تاہم ضلع کپواڑہ کے بیشتر قصبہ جات میں 13 اپریل کو عائد کردہ کرفیو جیسی پابندیاں اتوار کو مسلسل پانچویں روز بھی جاری رکھی گئیں۔
وادی میں اگرچہ ریل سروس بحال کردی گئی ہے، تاہم انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل رکھی گئی ہیں